ڈرامہ"فتور" میں اپنے کام سے مطمئن نہیں: وحاج علی

ڈرامہ"فتور" میں اپنے کام سے مطمئن نہیں: وحاج علی
ڈرامہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ادکار وحاج علی نے  بتایا کہ میں"فتورٗ" ڈرامہ میں اپنے کام سے مطمئن نہیں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہیں لگا کہ انھوں نے کسی ڈرامے میں کام بہتر نہیں کیا اس کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ ”مجھے لگتا ہے کہ ڈرامہ "فتور "میں مجھے لگتا ہے کہ میری پرفارمنس بہت کمزور تھی ، اگر مجھے کبھی دوبارہ موقع ملا تو میں اپنے اس کردار کو پہلے سے بہتر کرنے کی پوری کوشش کروں گا کیونکہ اس میں میں نے بہت غلطیاں کی ہیں“۔

یاد رہے کہ اداکار وحاج علی نے ڈرامہ"فتور "میں اداکار فیصل قریشی اور حبا بخاری کے ساتھ کام کیا تھا جس میں انہیں ایک نشے کا عادی بگڑا ہوا امیر شخص دکھا یا گیاہے۔

مزید :

تفریح -