اداکارہ زارا نور عباس صدیقی نے اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کر دیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اپنی سالگرہ کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس میں وہ اپنے دوستوں اور شوہر اداکار اسد صدیقی کے ساتھ موجود ہیں۔
تصاویر کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ”اللہ کا شکر ہے کہ انھوں نے مجھے ایسا بنایا ہے ،مجھے میری سالگرہ مبارک ہوں اس کے بعد میں اپنے والدین اور اپنے شوہر کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور خاص شکریہ اس کیک کے لیے“۔
View this post on Instagram
اس کے بعد انھوں نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی باقی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار عاصم اظہر نے گانا بھی گا یا۔ان کی یہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اداکارہ زارا نوعباس صدیقی مشہور اداکارہ بشری انصاری کی بھانجی اور اداکارہ اسماءعباس کی بیٹی ہے ، ان کی عمر 31 سال ہوگئی ہے۔انھوں نے متعدد ڈراموں میں کام بھی کیا ہے اور آجکل وہ ڈرامہ سیریل بادشاہ بیگم میں کام کرتی نظر آ رہی ہیں۔