پاک آسٹریلیا میچ کے دوران سیاسی پارہ ہائی،پی ٹی آئی اور( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے سپورٹرز کے درمیان جھگڑا 

پاک آسٹریلیا میچ کے دوران سیاسی پارہ ہائی،پی ٹی آئی اور( ن) لیگ اور پیپلز ...
پاک آسٹریلیا میچ کے دوران سیاسی پارہ ہائی،پی ٹی آئی اور( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے سپورٹرز کے درمیان جھگڑا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر جہاں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بول رہاہے وہیں دوسری جانب اسلام آباد میں سیاسی پارہ ہائی ہے جس کے اثرات کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران شائقین کرکٹ کے درمیان دیکھنے کو ملے ۔

اتوار کو میچ کے دوسرے روز نیشنل سٹیڈیم میں وسیم اکرم انکلوژر سمیت کئی انکلوژرمیں بعض تماشائیوں کی جانب سے وزیر اعظم  کے خلاف گو عمران گو کے نعرے لگائے گئے جس پر وہاں موجود پی ٹی آئی کے حامی طیش میں آگئے۔

پی ٹی آئی کے حامی تماشائیوں نے" زرداری چور نواز چور "کے نعرے لگائے جب کہ اس موقع پر ایک انکلوژر میں کچھ تماشائیوں میں ہاتھا پائی اور تلخ کلامی بھی ہوگئی جس پر وہاں موجود سکیورٹی سٹاف نے 5 تماشائیوں کو میدان سے باہر بھیج دیا۔

مزید :

کھیل -