جہانگیر ترین ملک واپس آ رہے ہیں یا نہیں ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

جہانگیر ترین ملک واپس آ رہے ہیں یا نہیں ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 
جہانگیر ترین ملک واپس آ رہے ہیں یا نہیں ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے فوری سفر سے منع کردیا ہے اور ان کی پاکستان واپسی مزید مو¿خر ہوگئی ہے۔ 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور شوگر کیس میں نامزد ملزم جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی، تاہم اب ان کی پاکستان واپسی مزید مو¿خر ہوگئی ہے، کیوں کہ ڈاکٹرز نے انہیں فوری سفر سے منع کردیا ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، اور اب جہانگیر ترین مزید 8 سے 10 دن برطانیہ میں قیام کریں گے۔

مزید :

قومی -