"وزیراعظم مجھے اردو سکھا رہے ہیں" بلاول بھٹو نے ایسی ویڈیو جاری کردی کہ ہنسی نہ رکے

"وزیراعظم مجھے اردو سکھا رہے ہیں" بلاول بھٹو نے ایسی ویڈیو جاری کردی کہ ہنسی ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اردو   پر مہارت نہ ہونے کو  بنیاد  بنا کر ناقدین اکثر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر زبان پھسلنے کے بعد وزیراعظم نے بھی اپنی توپوں کا رخ ان کی طرف کرلیا اور ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدا کا واسطہ ہے ، خدا کے واسطے اپنے بیٹے کو اردو تو سکھا دیں۔

اب بلاول بھٹو نے بھی سوشل میڈیا کا محاذ سنبھالا اور  ایک ایسی ویڈیو شیئرکردی جس میں وزیراعظم عمران خان کے مختلف مواقعوں پر بننے والے چھوٹے چھوٹے کلپ اکٹھے کیے گئے ہیں جس میں انہیں مختلف لفظ درست سے پڑھنے میں مشکلات کا سامنا ہے یا پھر انہیں ایسے دعوے کرتے سنا جاسکتا ہے جو  تحقیق سے ثابت نہیں ہوتے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس ویڈیو میں مختلف لوگوں کے دلچسپ ردعمل بھی شامل کیے گئے ہیں۔ 

ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بلاول نے لکھا کہ " وزیراعظم مجھے اردو پڑھاتے ہوئے"۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -