ادبی تنظیم "سخن پرور "کے زیرِ اہتمام پنجابی محفلِ مشاعرہ  کا انعقاد

ادبی تنظیم "سخن پرور "کے زیرِ اہتمام پنجابی محفلِ مشاعرہ  کا انعقاد
 ادبی تنظیم

  

لاہور (  ڈیلی پاکستان آن لائن)  ادبی تنظیم "سخن پرور "کے زیرِ اہتمام پنجابی محفلِ مشاعرہ کا اہتمام  شاہ پور ڈیم فتح جنگ کے مقام پر کیا گیا ،   مشاعرے کی صدارت پنجابی و اردو کے ممتاز شاعر قیوم طاہر صاحب نے کی۔

  یہ خوبصورت شام  پنجابی کی معروف  شاعرہ محترمہ طاہرہ سرا  کے پنجابی ثقافت کو  تقویت دینے کے اعتراف میں منائی گئی،   مہمانانِ خصوصی  میں  شعراء  عبدالقادر تاباں اور محترم پروفیسر ناصر منگل صاحبان تھے  جبکہ مہمانوں میں  معروف شاعر  محمد صفدر حسرت، ممتاز براڈ کاسٹر  ایوب جوزف،  مبشر سلیم بشر شامل تھے ۔

 مشاعرے میں   میزبان اکبر نیازی  ، بابر علی بابر، مشتاق حیدر بےتاب، یٰسین اطہر، دائود تابش ، نذیر سانول ، سردار فخر عباس خان ، عاصم منیر عاضی، بلال شبیر ہادی، نوید کہوٹ اور رفعت انجم نے اپنے کلام پیش کیے ۔ شعراء نے اپنے کلام میں  پنجاب کی روایات، رسم و رواج، تہذیب و ثقافت کو بیان کیا۔   اس مشاعرہ سے لطف اندوز ہونے کیلئے کثیر تعداد میں سننے والے اور ادب سے محبت رکھنے والے احباب موجود تھے جن کی تعداد 200 سے زائد تھی۔

مزید :

ادب وثقافت -