امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سابق ڈائریکٹر کا روس کو دہشتگردی سپانسر کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سابق ڈائریکٹر کا روس کو دہشتگردی سپانسر کرنیوالے ...
امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سابق ڈائریکٹر کا روس کو دہشتگردی سپانسر کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ

  

نیویارک (طاہر چوہدری سے)  امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سابق عہدیدار نے روس کو دہشتگردی سپانسر کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ 

امریکی ٹی وی "نیوز میکس" کے پروگرام میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے  سابق ڈائریکٹر جیسن بلازاکس  کا کہنا تھا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ روس کو دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کرنے والے ملک کے طور پر نامزد کرے   کیونکہ روس ، یوکرین پر حملہ کر کے  دہشت گردی سپانسر کرنے کے قانونی معیار پر پورا اترتا ہے.

  ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں اور روس یوکرین میں عام شہریوں کے خلاف کیا کر رہا ہے، یہ مناظر بڑے دل دہلا دینے والے ہیں، لیکن اس سے بھی بڑھ کر روس نے  ان گروہوں کو مدد فراہم کی   جو محکمہ خارجہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں. 

بلازاکس کا کہنا تھا کہ اپریل 2020ء میں ٹرمپ انتظامیہ نے ایک گروپ "'روسی امپیریل موومنٹ"  کو جو روس میں آزادانہ طور پر کام کرتا ہے  کو محکمہ خارجہ کی دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کیا تھا اور یہ کہ روس "کئی سالوں سے سیاسی قتل و غارت گری میں بھی ملوث رہا ہے.

مزید :

بین الاقوامی -