اداکارہ پوجا بینرجی کے ہاں ننھی پری کی آمد

سورس: instagram
ممبئی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) بالی ووڈ اداکارہ پونجا بینر جی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خبر انھوں نے اپنے مداحوں کیساتھ شیئرکردی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن اداکارہ نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ”یہ ایک ایسا احساس ہے جو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ہم بہت خوش ہے اور اپنے گھر میں ایک چھوٹے فرشتے کو خوش آمدید کہتے ہیں ،ہماری گلابو“۔
View this post on Instagram
تصویر کے سامنے آتے ہی شوبز انڈسٹری کے دوستوں اور ان کے مداحوں کی طرف سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ پونجا بینر جی کی شادی بھارت کے سویمر سندیپ سیجوال کے ساتھ 2020ءمارچ میں ہوئی تھی اب ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہو ئی ہے۔
View this post on Instagram