تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس کس تاریخ کو بلائے جانے کا امکان ہے اور ووٹنگ کب ہو گی ؟ بڑا دعویٰ 

تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس کس تاریخ کو بلائے جانے کا امکان ہے اور ...
تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس کس تاریخ کو بلائے جانے کا امکان ہے اور ووٹنگ کب ہو گی ؟ بڑا دعویٰ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے اور ووٹنگ 29 مارچ کو کرائے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی" جیونیوز "نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔کور کمیٹی کے اجلاس میں اسد عمر نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی نکات پر بریفنگ دی جب کہ صوبائی صدور نے پارٹی کے تنظیمی معاملات سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کور کمیٹی نے عدم اعتماد سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا ہے۔وزیراعظم نے اتحادیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اتحادی کہیں نہیں جارہے،ہمارے ساتھ ہیں اور ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں، عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں،صورتحال اطمینان بخش ہے۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی میں اتفاق کیا گیا  کہ ڈی چوک پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا  اور پی ٹی آئی اپنی جارحانہ پالیسی جاری رکھے گی۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں سیاسی جلسے جاری رکھے جائیں گے جب کہ مزید شہروں میں بھی جلسے کیے جائیں گے۔

مزید :

قومی -