فلک شبیر نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بتا دیا، یہ سارہ خان نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔

فلک شبیر نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بتا دیا، یہ سارہ خان نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔
فلک شبیر نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بتا دیا، یہ سارہ خان نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے اپنی پسندیدہ ادکارہ کا نام اپنے مداحوں کو بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک سوا ل جواب کا سیشن رکھا جس میں ان کے ایک مداح نے ان سے سوال پوچھا کہ پاکستانی انڈسٹری میں اداکارہ سارہ خان کے علاوہ ان کی پسندیدہ اداکارہ کون سی ہے؟جس کے جواب میں گلوکار نے جواب دیا کہ ”میری پاکستانی پسندیدہ اداکارہ نور ظفر خان ہے،  ساتھ ہی انھوں نے لکھا کہ نور تم ایسی کیوں ہو“۔

یاد رہے کہ گلوکار فلک شبیر کی شادی اداکارہ سارہ خان کے ساتھ 2020ءمیں ہوئی تھی اور نور ظفر خان سارہ خان کی چھوٹی بہن اور فلک شبیر کی سالی ہے۔

مزید :

تفریح -