دنیا بھرمیں نوول کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 45 کروڑ69 لاکھ 8 ہزار 767 ہوگئی

دنیا بھرمیں نوول کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 45 کروڑ69 لاکھ 8 ہزار 767 ...
دنیا بھرمیں نوول کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 45 کروڑ69 لاکھ 8 ہزار 767 ہوگئی

  

بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 45 کروڑ69 لاکھ 8 ہزار 767 ہوگئی۔ امریکہ 7 کروڑ95 لاکھ 17 ہزار492 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ29 لاکھ 90 ہزار991 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 93 لاکھ 61 ہزار 24 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

فرانس میں مصدقہ کیسزکی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 65 ہزار 274 ، برطانیہ میں 1 کروڑ 96 لاکھ 73 ہزار 347 ،جرمنی میں 1 کروڑ 72 لاکھ 2 ہزار 756 اور روس میں 1 کروڑ 70 لاکھ 40 ہزار 721 تک پہنچ گئی ہے۔ ترکی میں 1 کروڑ45 لاکھ 34 ہزار 239 تک پہنچ گئی ہے۔ اور اٹلی میں 1 کروڑ 33 لاکھ 23 ہزار 179 مصدقہ کیسز ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -