افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے ہتھیاروں کا ذخیرہ بر آمد کر لیا

افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے ہتھیاروں کا ذخیرہ بر آمد کر لیا
افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے ہتھیاروں کا ذخیرہ بر آمد کر لیا

  

زرنج (شِنہوا) سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے مغربی صوبہ نمروز سے اسلحہ اور گولہ بارود پر مشتمل ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ برآمد کیا ہے ۔صوبائی پولیس کے سربراہ سردار محمد ایوبی نے بتایاکہ ہتھیاروں کے اس ذخیرے میں حملوں میں استعمال ہونے والے 13 رائفلز ، واکی ٹاکی کے 4سیٹ اور گولیوں کے 9 ہزار راونڈ شامل ہیں، جبکہ غیر متعلقہ افراد سے ہتھیار اکٹھا کرنے کی یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

طالبان کی زیرقیادت نگران حکومت کی سکیورٹی فورسز نے اس جنگ زدہ ملک کی ہر جگہ پر غیر ذمہ دار مسلح افراد سے اسلحہ جمع کرنے کے لیے دارالحکومت کابل سمیت دیگر مقامات پر کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ سکیورٹی حکام نے بتایا کہ گزشتہ4 مہینوں کے دوران مشرقی ننگرہار، لغمان، کنڑ اور نورستان صوبوں سے ہزاروں کی تعداد میں ہتھیار اکٹھے کیے گئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -