کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا ، شاہینوں کو پھنسا لیا

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا ، شاہینوں کو پھنسا ...
کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا ، شاہینوں کو پھنسا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے باولرز نے پاکستانی بلے بازوں کو ایک کے بعد ایک پویلین بھیج کر میچ کا نقشہ ہی بد ل دیا ۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں 148 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اورپہلی اننگز میں مہمان ٹیم کو 408 رنز کی برتری حاصل ہوئی، آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کروانے کی بجائے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 81رنز بنا لیے ۔ اس وقت عثمان خواجہ 35جبکہ مارنس 37سکور بنا کر پچ پر موجود ہیں ۔ 
تیسر ے روز پاکستان نے آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں کھیل کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کھلاڑی دھڑا دھڑ آتے رہے اور جاتے رہے، یوں پاکستان کی پوری ٹیم 148رنز ہی بنا سکی جس میں سب سے زیادہ 36 رنز بابر اعظم نے بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
 عبداللہ شفیق اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے ، ان کے ساتھ آنے والے امام الحق بھی قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 20 رنز پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ابتدائی اوورز میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور تیسرے نمبر پر آنے والے اظہر علی پولین لوٹنے میں دیر نہ کی اور صرف 14 رنز ہی بنا سکے۔ ان کے علاوہ فواد عالم صفر بھی نہ توڑ سکے۔محمد رضوان اور فہیم اشرف بھی ٹیم کو کوئی سہارا فراہم نہیں کر سکے ، 6 اور 4 سکور بنا کر واپس لوٹ گئے ، ساجد خان پانچ سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔
اس سے قبل پہلے روز آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مسلسل 2روز تک بیٹنگ جاری رکھی تاہم تیسرے روز کے آغاز پر اننگ 556 رنز پر ڈکلیئر کر دی گئی ، آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 160 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ الیکس 93 رنز کے ساتھ دوسرے ، سٹیون سمتھ 72 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ان کے علاوہ ڈیوڈن وارنر 36 ، نتھان لیون 38 ، ٹراوس ہیڈ 23 ، کیمرون گرین 28 ، مچل سٹارک 28، پیٹ کیومنز 34 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں فہیم اشرف اورساجد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی ، نعمان علی اور بابراعظم نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

مزید :

کھیل -