' 172 کے بجائے 182 ووٹ دے دیں تو بھی وزیر اعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نےکہا ہےکہ وزیراعظم جا رہا ہے اور نہ ہی وزیراعلٰی پنجاب ، 172 کے بجائے 182 ووٹ دے دیں تو بھی وزیر اعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نامی ڈاکوؤں کےگلدستےکا مستقبل ہوا میں اور ہاتھوں میں زنجیریں ہی ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جا رہا ہے اور نہ ہی وزیراعلٰی ، 172 کے بجائے 182 ووٹ دے دیں تو بھی وزیر اعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نےکہا کہ اب دیکھو عمران خان کیا کرتا ہے تمہارے ساتھ۔
نہ PM جا رہا ہے نہ CM۔۔۔ 172 کی بجائے 182 ووٹ بھی دے دیں تو وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے! اپوزیشن نامی ڈاکووں کے گلدستے کا مستقبل ہوا میں اور ہاتھوں میں زنجیریں ہی ہوں گی۔ اب دیکھو عمران خان کیا کرتا ہے تمہارے ساتھ! pic.twitter.com/xQyIOgvpQ2
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) March 14, 2022