چین میں کورونا کی نئی بدترین لہر شروع ہوگئی، پریشان کن خبر آگئی

چین میں کورونا کی نئی بدترین لہر شروع ہوگئی، پریشان کن خبر آگئی
چین میں کورونا کی نئی بدترین لہر شروع ہوگئی، پریشان کن خبر آگئی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) باقی دنیامیں کورونا وائرس کی وباءکا پھیلاﺅ کم ہو رہا ہے تاہم چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے اور اسے دو سال کی بدترین لہر قرار دیا جا رہا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق پیر کے روز چین میں 3ہزار 100نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ سب کیسز مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کے نتیجے میں سامنے آئے۔ چین میں کسی بھی ایک دن میں اتنی تعدادمیں نئے کیسز گزشتہ دو سال میں سامنے نہیں آئے۔

مقامی حکام کورونا وائرس کی اس لہر کو وائرس کی اومیکرون نامی قسم سے جوڑ رہے ہیں۔ اس نئی لہر کے آنے کے بعد چین کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں چینی شہری ایک بار پھر اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔اس نئی لہر سے چین کا ٹیکنالوجی حب کہلانے والا شہر شین ژن بھی متاثر ہوا ہے۔ اس ایک کروڑ 70لاکھ آبادی کے شہر میں بھی لاک ڈاﺅن لگایا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -