ہنڈا کمپنی نے چین میں بھی ’ 125سپیشل‘ متعارف کرا دی لیکن قیمت کتنی رکھی ہے؟

ہنڈا کمپنی نے چین میں بھی ’ 125سپیشل‘ متعارف کرا دی لیکن قیمت کتنی رکھی ہے؟
ہنڈا کمپنی نے چین میں بھی ’ 125سپیشل‘ متعارف کرا دی لیکن قیمت کتنی رکھی ہے؟

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنڈا کمپنی نے چین میں بھی ’ہنڈا 125سپیشل‘ متعارف کرا دیا۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق کمپنی نے چین میں یہ موٹرسائیکل اپنے ریٹیلروویانگ ہنڈا کے ذریعے متعارف کرائی گئی ہے جو کہ پاکستانی ہنڈا سی جی 125سے مشابہہ ہے جو اٹلس ہنڈا کی طرف سے فروخت کی جارہی ہے۔

ہنڈا سی جی 125سپیشل کی لائٹ چوکور رکھی گئی ہے اور باقی ہیئت بھی جدید موٹرسائیکلز کے برعکس خاصی پرانی اور روایتی نظر آتی ہے۔ تاہم یہی چیز اسے عصر حاضر کی تمام موٹرسائیکلز سے منفرد بناتی ہے۔ پاکستان میں یہ موٹرسائیکل 1976ءمیں لانچ کی گئی تھی اور تب سے آج تک اس کا ڈیزائن معمولی تبدیلیوں کے ساتھ جوں کا توں چلا آ رہا ہے۔ 

اس موٹرسائیکل کا انجن 9.9ہارس پاور طاقت اور 9.5این ایم ٹارک پیدا کرتا ہے۔ کمپنی کی طرف سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس طاقت کے ساتھ یہ موٹرسائیکل ساڑھے 55کلومیٹر فی لیٹر کی مائیلج دیتی ہے۔ چین میں اس موٹرسائیکل کی قیمت 2لاکھ 9ہزار 525روپے رکھی گئی ہے جو پاکستانی ہنڈا سی جی 125سے کہیں زیادہ ہے۔ پاکستان میں 4گیئر کی حامل کک سٹارٹ ہنڈا سی جی 125کی قیمت 1لاکھ 56ہزار روپے جبکہ 5گیئر ، الیکٹرک سٹارٹ کی قیمت 1لاکھ 86ہزار روپے ہے۔

مزید :

بزنس -