صدرِ مملکت کا بیوہ کو لائف انشورنس کی رقم نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار، بڑا حکم دے دیا

صدرِ مملکت کا بیوہ کو لائف انشورنس کی رقم نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار، بڑا ...
صدرِ مملکت کا بیوہ کو لائف انشورنس کی رقم نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار، بڑا حکم دے دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بیوہ کو لائف انشورنس کی رقم نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ بیوہ خاتون کو بلا تاخیر انشورنس کی رقم ادا کی جائے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق مرحوم زاہد الطاف بھٹی نے سٹیٹ لائف انشورنس سے دو لائف انشورنس پالیسیاں حاصل کر رکھی تھیں مگر 20مارچ 2015ءکو ان کے انتقال کے بعد سے ان کی اہلیہ فوزیہ زاہد بھٹی دربدر بھٹک رہی ہیں مگر انہیں انشورنس کی رقم نہیں دی جا رہی ۔

رپورٹ کے مطابق فوزانیہ زاہد بھٹی نے شوہر کے انتقال کے بعد سٹیٹ لائف انشورنس سے رابطہ کیا تو کمپنی نے انہیں انشورنس کی رقم دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ متوفی بیمہ کرانے سے پہلے ہی ہیپاٹائٹس سی کا مریض تھا لہٰذا اس کی خریدی گئی پالیسیوں پر رقم نہیں دی جا سکتی۔

متاثرہ خاتون نے رقم نہ ملنے پر وفاقی محتسب کے پاس شکایت درج کرائی تھی۔ وفاقی محتسب کی طرف سے سٹیٹ لائف انشورنس کو ہدایت کی گئی کہ خاتون کو 30دن کے اندر رقم ادا کی جائے۔ تاہم سٹیٹ لائف انشورنس نے وفاقی محتسب کے احکامات پر عمل کرنے کی بجائے صدر مملکت کے پاس محتسب کے فیصلے کے خلاف درخواست دے دی، جسے صدر مملکت کی طرف سے بھی مسترد کر دیا گیا ہے خاتون کو انشورنس کی 4لاکھ 12ہزار روپے کی رقم ادا کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -