پاکستان نے یوکرین کے لیے ہنگامی امداد بھیجنے کا اعلان کر دیا

پاکستان نے یوکرین کے لیے ہنگامی امداد بھیجنے کا اعلان کر دیا
پاکستان نے یوکرین کے لیے ہنگامی امداد بھیجنے کا اعلان کر دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے جنگ کی تباہ کاریوں سے نبردآزما یوکرین کے لیے ہنگامی امداد بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی طرف سے یوکرین کے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے امدادی اشیاءبھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے 6کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ امدادی سامان دو طیاروں کے ذریعے یوکرین کے ہمسایہ ملک پولینڈ پہنچایا جائے گا اور وہاں سے زمینی راستے سے یوکرین منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی طرف سے اس امداد کا اعلان اسلام آباد میں واقع یوکرینی سفارتخانے کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ یوکرین کے سفارتخانے کی طرف سے پاکستانی حکومت سے ہنگامی امداد کی درخواست کی گئی ہے اور ایسی اشیاءکی ایک فہرست بھی دی گئی ہے جن کی اس وقت یوکرین میں اشد ضرورت ہے۔ ان اشیاءمیں 100خیمے، 500کمبل، 500سلیپنگ بیگ، 30ساڑھے 3کے وی جنریٹر، 2500سوپ بارز، 995ہینڈ واش بوتلیں اورسینٹی ٹائزرز وغیرہ شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -