بائیں ہاتھ سے کھانا کھانے پر دولہا کا شادی سے انکار، بارات واپس لے گیا

 بائیں ہاتھ سے کھانا کھانے پر دولہا کا شادی سے انکار، بارات واپس لے گیا
 بائیں ہاتھ سے کھانا کھانے پر دولہا کا شادی سے انکار، بارات واپس لے گیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بائیں ہاتھ سے کھانا کھانے کا انکشاف ہونے پر دولہا نے اپنی دلہن کے ساتھ شادی سے ہی انکار کر دیا اور گھر آئی بارات خالی واپس لے گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیوز نیوزنے ویب سائٹ Daijiworldکی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شادی کی یہ تقریب بھارتی ریاست کرناٹک کے قصبے ڈنڈیلی میں ہو رہی تھی۔

شادی کی تقریب میں جب کھانا پیش کیا گیا تو دولہا پر منکشف ہوا کہ اس کی دلہن بائیں ہاتھ سے کھانا کھاتی ہے۔ یہ دیکھ کر دولہا نے شادی سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ یہ رویہ ہمارے خاندان میں ناقابل قبول ہے۔ دولہا کے والدین نے بھی اپنے بیٹے کی ہاں میں ہاں ملادی، جس پر دلہن کے والدین منت سماجت کرنے لگے اور بتایا کہ ان کی بیٹی معذوری کی وجہ سے دائیں ہاتھ سے کھانا نہیں کھا سکتی۔

 تاہم دولہا اور اس کے والدین بارات واپس لیجانے پر مصر رہے، جس پر پولیس بلا لی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس فریقین کو تھانے لے گئی اور دولہا اور اس کے والدین کو سمجھانے کی بہتیری کو شش کی مگر انہوں نے شادی سے انکار کر دیا اور واپس چلے گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -