تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی خصوصی دعا کرانے مولانا طارق جمیل کے پاس پہنچ گئے

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی خصوصی دعا کرانے مولانا طارق جمیل کے پاس پہنچ گئے
تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی خصوصی دعا کرانے مولانا طارق جمیل کے پاس پہنچ گئے
سورس: Twitter/Saeed Afridi

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ہنگام حکومتی و اپوزیشن کے لوگ اپنی اپنی کامیابی کے لیے ہر ممکن سرپیر مار رہے ہیں۔ ایسے میں گزشتہ روزتحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی خصوصی دعا کرانے مولانا طارق جمیل کے پاس چلے گئے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور رکن اسمبلی سعید آفریدی نے مولانا طارق جمیل سے درخواست کی کہ وہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے دعا کریں۔

اس ملاقات کے بعد سعید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر مولانا طارق جمیل کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”آج مولانا طارق جمیل صاحب سے کراچی میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے وزیراعظم کی کامیابی کے لیے ڈھیروں دعائیں کیں۔ دراصل طارق جمیل صاحب جیسے عالم دین ہی ہمارے ملک کا اصل اثاثہ ہیں۔“

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -