ایران نے امریکی قونصلیٹ پر میزائل حملے کا اعتراف کر لیا

ایران نے امریکی قونصلیٹ پر میزائل حملے کا اعتراف کر لیا
ایران نے امریکی قونصلیٹ پر میزائل حملے کا اعتراف کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے عراق میں واقع ایک امریکی قونصلیٹ پر میزائل حملہ کرنے کا اعتراف کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ حملہ عراق کے شہر اربیل میں واقع امریکی قونصلیٹ پر کیا گیا۔ امریکہ کی طرف سے اس حملے کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ قونصلیٹ کی عمارت اور عملہ بھی اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔14لاکھ کی آبادی کے شہر پر کیے گئے اس میزائل حملے سے کئی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ایک میزائل کردستان 24ٹی وی کے سٹوڈیو پر بھی گرا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
عراق اور امریکہ دونوں کی طرف سے اس حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایران نے اس حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے یہ حملہ شام میں اپنے فوجی اڈے پر کیے گئے اسرائیلی حملے کے جواب میں کیا ہے۔ اس اسرائیلی ایئرسٹرائیک میں ایرانی فوج کے دو لوگ مارے گئے تھے۔ ایرانی میڈیا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایران نے امریکی قونصلیٹ پر فتح 110میزائل فائر کیے۔ یہ میزائل 186میل کے فاصلے تک مار کر سکتے ہیں۔