پوری دنیا گھومنے نکلے میاں بیوی کی 22سال بعدگھر واپسی، اس دوران کتنے لاکھ کلومیٹر سفر کیا اور کتنے بچے پیدا ہوئے؟

پوری دنیا گھومنے نکلے میاں بیوی کی 22سال بعدگھر واپسی، اس دوران کتنے لاکھ ...
پوری دنیا گھومنے نکلے میاں بیوی کی 22سال بعدگھر واپسی، اس دوران کتنے لاکھ کلومیٹر سفر کیا اور کتنے بچے پیدا ہوئے؟

  

بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک) پوری دنیا گھومنے کا عزم لے کر نکلنے والے میاں بیوی 22سال بعد بالآخر واپس ملک ارجنٹائن پہنچنے والے ہیں۔ "ایکسپریس ٹربیون"کے مطابق اس میاں بیوی کا نام ہرمن اور کینڈلیریا ہے۔ انہوں نے ان 22برسوں میں 5براعظموں کا سفر کیا اور 102سے زائد ممالک دیکھے۔ وہ اب تک مجموعی طور پر 3لاکھ 62ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر چکے ہیں۔ ان دنوں وہ یوراگوئے کے بارڈر پر واقع ایک قصبے میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ 

اس قصبے سے وہ 2دن بعد واپس ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس پہنچیں گے۔ انہوں نے بیونس آئرس کے ایک تاریخی مقام اوبیلسک سے 25جنوری 2000ءکو اس سفر کا آغاز کیا تھا اور اب واپس پہنچ کر وہ سیدھا اسی مقام پر جائیں گے اور وہاں سے اپنے گھر کا رخ کریں گے۔ 

جب ہرمن اور کینڈلیریا نے اس سفر کا آغاز کیا تھا، اس وقت کینڈلیریا کی عمر 29سال تھی اور اب وہ 51سال کی ہو چکی ہیں۔ اسی طرح اس وقت ہرمن 31سال کا تھا جو اب 53سال کا ہو چکا ہے۔ ان کی شادی کو اس وقت 6سال ہو چکے تھے۔ دونوں کے پاس بہت اچھی ملازمتیں تھیں اور انہوں نے حال ہی میں ایک نیا گھر خریدا تھا مگر پھر انہیں دنیا گھومنے کاشوق چرایا اور وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اس سفر پر نکل کھڑے ہوئے۔

اس سفر کے دوران ان کے ہاں 4بچوں کی پیدائش ہوئی، جواب نوجوان ہیں۔ ان کی سب سے بڑی بیٹی کی عمر 19سال ہے، جس کا نام پامپا ہے۔ وہ امریکہ میں پیدا ہوئی تھی۔ اسی طرح پیلوما نامی ایک بیٹی کینیڈا میں پیدا ہوئی جو اس وقت 14سال کی ہے۔ ویلابی نامی ایک بیٹا آسٹریلیا میں پیدا ہوا جس کی عمر اب 12سال ہے۔ جبکہ ان کا ایک بیٹا اس وقت 16سال کا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -