سیاسی میدان میں بڑی ہلچل، حمزہ شہباز جہانگیر ترین کے گھر پہنچ گئے

سیاسی میدان میں بڑی ہلچل، حمزہ شہباز جہانگیر ترین کے گھر پہنچ گئے
سیاسی میدان میں بڑی ہلچل، حمزہ شہباز جہانگیر ترین کے گھر پہنچ گئے
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گھر پہنچ گئے۔جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچنے پر  ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری اور دیگر ارکان نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا، ن لیگ کے سلمان رفیق،عطا تاڑر، اویس لغاری اورعمران گورایہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پرترین گروپ کا مشاورتی اجلاس بلایاگیا  تھا جس میں  ترین گروپ کے تقریباً 8 افراد موجود تھے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے گروپ کےا رکان سے ٹیلیفونک رابطہ اور خطاب کیا،گروپ ارکان کی جانب سے جہانگیر ترین کو مختلف جماعتوں سے رابطوں میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال سمیت مستقبل کے لائحہ عمل پربھی گفتگو کی گئی۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -