ایلون مسک نے پیوٹن کو ون آن ون فائٹ کا چیلنج دے دیا

ایلون مسک نے پیوٹن کو ون آن ون فائٹ کا چیلنج دے دیا
ایلون مسک نے پیوٹن کو ون آن ون فائٹ کا چیلنج دے دیا
سورس: Wikimedia Commons

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو ون آن ون فائٹ کا چیلنج دے دیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں ایلون مسک نے روسی صدر کو ون آن ون فائٹ کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی یہ فائٹ جیتے وہ یوکرین لے جائے۔  چونکہ پیوٹن ٹوئٹر استعمال نہیں کرتے اس لیے ایلون مسک نے چیلنج  کیلئے روس کے صدارتی محل  کریملن کو ٹیگ کیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ ایلون مسک  نے یوکرین پر روسی حملے  کے بعد اپنی کمپنی کے سٹار لنک سیٹلائٹ  کے ذریعے یوکرین کو انٹرنیٹ کی فراہمی کا اعلان کیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -