کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل دیکھ کر محمد حفیظ بھی بول پڑے

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل دیکھ کر محمد حفیظ بھی بول پڑے
کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل دیکھ کر محمد حفیظ بھی بول پڑے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے ٹیسٹ جیتنے کے لیے جارحانہ مائنڈ سیٹ بنالیا ہے۔کراچی ٹیسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف تاریخی سیریز جیتنے کے لیے مائنڈ سیٹ بنایا ہوا ہے جبکہ دوسری طرف جیت کے لیے کیا حکمت عملی بنائی گئی ہے، مجھے اس کا علم نہیں ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 556 رنز 9 وکٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔جواب میں پاکستانی ٹیم مہمان ٹیم کی بولنگ لائن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 148رنز پر پویلین لوٹ گئی۔آسٹریلوی ٹیم نے گرین کیپ کو فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تیسرے دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے 1 وکٹ پر 81 رنز بنائے اور پاکستان پر 489 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

مزید :

کھیل -