سابق چیف سیکریٹری سندھ غلام محمد میمن کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کرنے کے بعد جنت المعلیٰ میں تدفین

سابق چیف سیکریٹری سندھ غلام محمد میمن کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کرنے ...
سابق چیف سیکریٹری سندھ غلام محمد میمن کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کرنے کے بعد جنت المعلیٰ میں تدفین

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سابق چیف سیکریٹری صوبہ سندھ غلام محمد میمن کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کرنے کے بعد  جنت المعلیٰ میں تدفین کردی گئی۔ ان کا جدہ میں انتقال ہو ا تھا۔وہ گزشتہ چند ماہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔  غلام محمد بطور ممبر بورڈ آف ریونیو ریٹائرڈ ہوئے، سندھ کی بیورو کریسی میں انہوں نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

 غلام محمد میمن کے صاحبزادے  ڈاکٹر منصور میمن بھی عرصہ دراز سے سعودی عرب میں شعبہ طب سے منسلک ہیں اور پاکستانی کمیونٹی میں ایک مقبول شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ، رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -