ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا پیکا آرڈی نینس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا پیکا آرڈی نینس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ
 ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا پیکا آرڈی نینس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے پیکا آرڈی نینس مسترد کرتے ہوئے حکومت سے اس کالے قانون کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس ( پی یو جے) کے زیر اہتمام مظاہرے میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جابرانہ طرز حکومت اور میڈیا پر پابندی کسی صورت قبول نہیں۔ حکومتیں کالے کرتوتوں کو چھپانے کے لیے کالے قوانین کا سہارا لیتی ہیں۔ پیکا آرڈی نینس غیر اسلامی، غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے۔  صحافت کا معاملہ آئینے کی طرح ہوتا ہے۔ حکومت اپنا چہرہ ٹھیک کرنے کی بجائے اس آئینے کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما ذکراللہ مجاہد نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور صحافی برادری کے درمیان قدریں مشترک ہیں۔ جماعت اسلامی ہر پلیٹ فارم پر پیکا آرڈی نینس کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اور ماضی کی حکومتوں نے غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا۔ موجودہ حکومت نے نااہلی، نالائقی اور صحافیوں سے دشمنی  کے ریکارڈ توڑ دیے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -