امارات میں ابھی سے اتنی گرمی پڑنے لگی کہ جان کر ہی پسینے آجائیں

امارات میں ابھی سے اتنی گرمی پڑنے لگی کہ جان کر ہی پسینے آجائیں
امارات میں ابھی سے اتنی گرمی پڑنے لگی کہ جان کر ہی پسینے آجائیں

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں مارچ کے مہینے میں ہی گرمی نے لوگوں کے پسینے نکلوادیے، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران امارات میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا گیا تاہم اس میں اگلے ہفتوں میں کمی آئے گی اور بعض جگہ پر درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

سب سے زیادہ گرمی 11 مارچ کو الظفرہ ریجن کے علاقے جبل الظنہ میں پڑی جہاں  درجہ حرارت 42.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے اگلے ہی دن ابو ظہبی کے ایک علاقے میں پارہ 40.7 ڈگری تک پہنچا۔

اماراتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات سے ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی جس سے درجہ حرات میں کمی آئے گی۔ ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے ریت اڑے گی  اور حد نگاہ متاثر  ہوگی۔

مزید :

بین الاقوامی -