امارات میں آن لائن جسم فروشی  پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امارات میں آن لائن جسم فروشی  پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟
امارات میں آن لائن جسم فروشی  پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن  کا کہنا ہے کہ امارات میں آن لائن جسم فروشی کے جرم میں ایک لاکھ درہم تک جرمانہ اور کئی سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ امارات کے انسدادِ سائبر کرائم قانون کے تحت کوئی بھی شخص آن لائن جسم فروشی کرتا یا اس کام میں مدد کرتا ہے تو اس کو 25 ہزار سے ایک لاکھ درہم تک جرمانہ اور قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ اگر یہ جرم  کسی بچے کے خلاف کیا گیا ہو تو کم سے کم قید کی سزا پانچ سال ہوگی  جب کہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ ایک لاکھ درہم ہوسکتا ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -