امارات میں غیر ملکی شہری نے اپنے روم میٹ کو قتل کردیا، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

امارات میں غیر ملکی شہری نے اپنے روم میٹ کو قتل کردیا، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی ...
امارات میں غیر ملکی شہری نے اپنے روم میٹ کو قتل کردیا، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے اپنے روم میٹ کو قتل کرنے والے غیر ملکی شہری کو سزائے موت سنادی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق  افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اپنے روم میٹ کو قتل کردیا تھا جس پر ام القوین کی ایک عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنادی۔ عینی شاہدین کے مطابق مقتول اپنی بیوی کے ساتھ فون پر گفتگو کر رہا تھا اور اس دوران مجرم اسے تنگ کر رہا تھا، بار بار تنگ کرنے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر مقتول نے مکا مار کر مجرم کی ناک زخمی کردی۔

اس پر مجرم طیش میں آگیا اور اس نے چھری کے وار کرکے اپنے ہم وطن شہری کو قتل کردیا۔ واردات کے بعد اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے کمرے میں رہنے والے دیگر افراد نے پکڑ کر باندھ دیا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید :

عرب دنیا -