پی ایس ایل8،لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کل آمنے سامنے

پی ایس ایل8،لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کل آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 8کے کوالیفائر مرحلے میں کل لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔اس مقابلے کی فاتح سائیڈ کو براہ راست فائنل میں جگہ مل جائے گی۔ایلیمنیٹر1میں جمعرات کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہوگا، اس میں ناکام رہنے والی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر جبکہ فاتح سائیڈ جمعے کو ایلیمنیٹر 2میں کوالیفائر کی شکست خوردہ سائیڈ سے مقابلہ کرے گی، اس میں جیتنے والی ٹیم اتوار کے فیصلہ کن معرکے کی دوسری فائنلسٹ بنے گی دونوں ٹیموں کے کپتان کل کا اہم میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔
 لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ نے کہا کہ کل کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ تمام کھلاڑی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور کامیابی حاصل کرکے فائنل میں پہنچیں گے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کل کا میچ جیتنے کے لئے تیار ہیں شائقین کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔