ساندل بار تیز رفتار جوان ریس اتھلیٹ سہیل عامر نے جیت لی

ساندل بار تیز رفتار جوان ریس اتھلیٹ سہیل عامر نے جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ساندل بازتیز رفتار جوان ریس پروفیشنل اتھلیٹ سہیل عامر نے جیت لی۔ دفاعی چمپئن محمد اسامہ دوسرے اور وقاص علی تیسرے نمبر پر رہے۔ ایونٹ آرگنائزر چوہدری نذیر حسین گجر نے کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے کے نقد انعامات تقسیم کیئے یوم پاکستان کی مناسبت سے سید والا میں منعقدہ منی میراتھون میں پنجاب بھر سے پانچ سو سے زائد پروفیشنل اور امیچور اتھلیٹس نے حصہ لیا۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جن کے لئے موٹرسائیکل کے انعامات رکھے گئے تھے۔ سپورٹس لور چوہدری نذیر حسین گجر کی جانب سے فاتح اتھلیٹ سہیل عامر کو ٹرافی کے ساتھ تین لاکھ روپے نقد انعام سے نواز گیا جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے اتھلیٹس کو بالترتیب ڈیڑھ لاکھ اور پچاس ہزار روپے انعام ملا۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی و منتظم چوہدری نذیر گجر نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کے اتھلیٹ دنیا بھر کی میراتھون میں جیتیں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔