ہماری ٹیم کو بھارت میں سیکورٹی ایشو ہے، نجم سیٹھی

ہماری ٹیم کو بھارت میں سیکورٹی ایشو ہے، نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے حکومت کا مو¿قف ہے بھارت اگر یہاں نہیں آئے گا تو پاکستان بھی وہاں نہیں جائے گا۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کا مو¿قف ہے کہ ایشیا کپ پاکستان سے شفٹ کرنا چاہیے، آئی سی سی اور اے سی سی سے معاملے پر بات کرنا پڑے گی اور کوئی نہ کوئی پوزیشن لینا پڑےگی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت سے مو¿قف پوچھا ہے، حکومت کا مو¿قف یہی ہے کہ اگر بھارت یہاں نہیں کھیلے گا توپاکستان بھی وہاں نہیں کھیلے گا، ہماری ٹیم کو بھارت میں سکیورٹی کا ایشو ہے۔