ریپڈ چیس چیمپئن شپ ،کراچی کے شاہ زیب خان نے وائٹ واش کردیا

 ریپڈ چیس چیمپئن شپ ،کراچی کے شاہ زیب خان نے وائٹ واش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ریپڈ چیس ( شطرنج ) چیمپین شپ 2023کراچی کے شاہ زیب خان نے وائٹ واش کر دیا۔فیصل آباد میں رہائشیوں کے لیے چناب کلب میں شطرنج کلب کا اعلان کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی عثمان قمر کو شطرنج سے محبت اور مہمان نوازی پر روائیتی دستار پہنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیس ( شطرنج ) ایسوسی ایشن پنجاب نے شطرنج کوفروغ دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے تسلسل میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور فیصل آباد ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے چناب کلب میں چیس ( شطرنج ) ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے کراچی کے کھلاڑی شاہ زیب خان نے تمام راﺅنڈز میں مضبوط ترین کھلاڑیوں کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے اوپن کیٹیگری میں زوہیب حسن گیلانی دوسرے اور محمد شہزاد تیسرے نمبر پر رہے خواتین کیٹیگیری میں بسم زہرہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ بشریٰ مجید اور فرح مجید دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں انڈر 14کی کیٹیگری میں سوہان احسن نے ایونٹ جیت لیا اجتبیٰ عامر رنر اپ جبکہ معید یوسف تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے شہزاد چوہان اپنی حوصلہ افزا کارکردگی سے اپنے ضلع کے چیمپین بننے میں کامیاب ہوئے جبکہ منصور اس کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس یاد گار ایونٹ میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد ہیڈ کوارٹر مدثر عارف نے جنرل سیکرٹری سی ایف بی عمر خان اور جنرل سیکرٹری راجہ گوہر اقبال کی مدد کی۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی عثمان قمر نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات ، ٹرافیاں ، میڈلز تقسیم کئے اپنے خطاب میں کہا کہ شطرنج محبت کے لیے پاکستان بھر کے کھلاڑیوں کو ایک چھت تلے دیکھنا حوصلہ افزا ہے۔ انہوںنے اے ڈی سی کاشف رضا اعوان کو ہدایت کی کہ فیصل آباد کے سکولوں میں شطرنج کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جائے جبکہ انہوں نے چناب کلبمیں فیصل آباد کے رہائیشوں کے لیے شطرنج کلب کے قیام کا اعلان بھی کیا۔ قبل ازیں اے ڈی سی کاشف رضا نے تقریب کے انعقاد اور فنڈنگ کے حصول کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی ۔