پی ایس ایل میں کارکردگی سے مطمئن ہوں، اسامہ میر

پی ایس ایل میں کارکردگی سے مطمئن ہوں، اسامہ میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)ٹیم ملتان سلطانز کے بولر اسامہ میر نے کہا ہے کہ اب تک ایونٹ میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں اہم بات یہ ہے کہ بولنگ ایسی کرائی جائے کہ جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔ملتان سلطانز کے پریکٹس سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ ان کا یہ سیزن کافی اچھا جارہا ہےون ڈے ڈیبیو بھی ہوا اور پی ایس ایل بھی زبردست جارہا ہے، وہ کافی پر اعتماد محسوس کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کارکردگی بھی کافی اچھی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو اعتماد اس سیزن کے اسٹارٹ میں حاصل ہوا تھا کوشش ہے کہ اس اعتماد کو ہی جاری رکھیں۔