ایوان کارکنان میں طلبہ و طالبات کے مابین ملی نغمے سنانے کا مقابلہ

ایوان کارکنان میں طلبہ و طالبات کے مابین ملی نغمے سنانے کا مقابلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور( پ ر)نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ”تقریبات یوم پاکستان“ کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں طلبا وطالبات کے مابین ملی نغمے سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔ منصفین کے فرائض پروفیسرلطیف نظامی، نورالحسن اور سفیراجونی نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کے طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں محمد حنین احمد جبکہ طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں عیشہ سرفراز نے اول پوزیشن حاصل کی ۔ ایلیمنٹری سیکشن کے طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںگوہر علی نے اول جبکہ طالبات کے مقابلہ میں دعا شہزاد نے اول اور عطیة الوکیل نے دوم پوزیشن حاصل کی ۔کالجز طالبات کے مقابلہ میںشکائنہ نے اول،علیزہ اشفاق احمد اور رفعت شاکر نے مشترکہ طور پر دوم جبکہ شمائلہ رفیق نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔کالجز کے طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںمزمل مہدی نے اول،محمد ابتسام نے دوم اورمحمد اجمل خان نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ علاوہ ازیں تقریبات یوم پاکستان کے سلسلے میںآج دس بجے صبح ایوان کارکنان میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریر مقابلہ بعنوان ”یوم قرارداد پاکستان .... اتحاد ویکجہتی کی یاد دلاتا ہے“ منعقد ہوگا۔