حاجی مقصود بٹ نے مخلوق خدا کی انتھک خدمت کی،مجاہد مقصود
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران لاہور رجسٹرڈ کے بانی حاجی مقصود بٹ کے یوم پیدائش پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ محفل میلاد مصطفی میں تلاوت کلام مجید اور بارگاہ رسالت مآب میں عقیدتوں محبتوں کے نذرانے پیش کئے گئے ۔ صدر انجمن تاجران لاہور رجسٹرڈ حاجی مجاہد مقصود بٹ نے اپنے والد ماجد کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ محفل میلاد مصطفی میں اپنے والد مرحوم اور اپنے دوستوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ محبت و چاہت خدا ہمارے اور ہماری آنے والی نسلوں میں بھی قائم رکھے ۔ انہوں نے مزید کہا میرے والد مرحوم نے مخلوق خدا کی انتھک خدمت کی ۔ قبر و حشر میں ان کی خلق خدا کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی جدوجہد بخشش و مغفرت کا موجب بنے گی ۔ محفل میلاد مصطفی ص میں پاکستان کے ممتاز شہرت یافتہ نعت خواں صاحبزادہ تسلیم احمد صابری نے عشق مصطفی ص کے رنگوں سے محفل کو خوب سجایا ۔ اس موقع پر حاجی مقصود بٹ کی بخشش و مغفرت اور ان کے خاندان کی سلامتی خوشحالی اور سرفرازی کیلئے دعا کی گئی ۔