رمضان کی آمد آمد،سیب،مسمی،کیلا اور امرود مہنگے

رمضان کی آمد آمد،سیب،مسمی،کیلا اور امرود مہنگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(لیڈی رپورٹر)رمضان المبارک سے قبل ہی پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل  اشیاء  کے دام مستحکم ہونے کی بجائے مزید بڑ ھنے لگے ، شہر میں پھل غریب کیلئے خواب بننے لگے ہیں کیونکہ سیب کالاکولو 5 روپے مہنگا کرکے سرکا ر ی قیمت  305  روپے کلو مقرر کر دی گئی۔ درجہ اول سیب کی فروخت 400 کلو تک پہنچ گئی،کیلا درجہ ا ول 5روپے بڑھاکرسرکاری ریٹ لسٹ میں 165 روپے درجن مقررلیکن مارکیٹ میں 300 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ کیلا درجہ دوم  5 روپے اضافے کیساتھ سرکاری قیمت  130 روپے فی درجن مقرر، فروخت  210  روپے فی درجن ہے۔اسی طرح مسمی 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 165 روپے درجن مقرر لیکن ما ر کیٹ میں 350 روپے درجن تک فروخت جاری ہے، کینو10 روپے بڑھاکر  سر کا ر ی ریٹ لسٹ میں 220 روپے درجن لیکن اوپن مارکیٹ میں فروخت 380 روپے درجن تک فروخت ہورہا ہے۔دوسری جانب امرود 5 روپے مہنگے کرکے  سرکاری ریٹ لسٹ میں  125 روپے کلو مقرر کیا گیا تاہم مارکیٹ میں امرود کی فروخت 180 روپے کلو تک کی جارہی ہے۔دوسری جانب برائلرمرغی کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ مرغی کا گوشت 15روپے سستا ہو گیا ہے۔ گوشت کی سرکاری قیمت 602 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 393 روپے فی کلو مقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 401 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 244 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔ انڈوں کی پیٹی 7200 روپے میں فروخت  ہوگی۔  مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی پر شہریوں نے قدرے اطمینان کا اظہار کیا ہے لیکن   قیمت میں استحکام نہ ہونے پر  تشویش میں مبتلا ہیں  شہریوں کے مطابق قیمتوں مستحکم کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے