سیاسی افراتفری کاروباری شعبہ کے لئے نقصان دہ ہے،شیخ عبدالمتین

  سیاسی افراتفری کاروباری شعبہ کے لئے نقصان دہ ہے،شیخ عبدالمتین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) جنرل سیکرٹری آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن و نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران لاہور شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیاسی افراتفری کے حالات کاروبار زندگی پر شدید منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ سیاسی استحکام نا ہونے کی وجہ سے سرمایہ کار اور صنعت کار شدید غیریقینی سے دوچار ہیں۔ قومی سیاسی قیادت سر جوڑ کر بیٹھے اور ملکی معیشت کی مضبوطی پر متفقہ طور پر حکمت عملی لے کر آئے۔ قومی مفادات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ملکی مسائل پر مضبوط حکمت عملی بنائی جائے۔۔ تاجر اور صنعتکار کو تحفظ ملنے بزنس سیکٹر کے مسائل میں کمی آنے سے ملکی معاشی حالات بہتر ہوں گے۔