مانگا منڈی،علی گڑھ پبلک سکول اور کالج میں یوم والدین کی تقریب
مانگا منڈی نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مانگا منڈی علی گڑھ پبلک سکول اور کالج میں پرنسپل ایم قاسم قاضی نے اپنے کالج کے ٹیچروں اور ٹیچرز کی پوری ٹیم کے ہمراہ زیر نگرانی میں یوم والدین کی شاندار تقریب، والدین نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی مسز ماعود صابری نیشنل کمشنر گرل گائیڈز پاکستان تھیں۔ تقریب میں مختلف ٹیبلو پیش کئے گئے، مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ملک کے پانچوں صوبوں کی ثقافت کے سٹال بھی لگائے گئے جو حاضرین کے لیے انتہائی توجہ کا مرکز بنے،تمام حاضرین نے ثقافتی سٹالز کو خوب سراہا۔مختلف کھیلوں اور اکیڈیمک انعام یافتگان میں شیلڈز اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں بچوں اور اساتذہ کی محنت اور کاوشوں کو خوب سراہا۔ تقریب سے ڈاکٹر ہمالہ شاہین خالد اورجی اے صابری صدر تہذیب الاخلاق ٹرسٹ نے خطاب کیا تمام حاضرین نے علی گڑھ پبلک اسکول اور کالج میں روشن علی گڑھ یونیورسٹی کے انعقاد کو بھی خوب سراہا۔