فوڈ اتھارٹی کے دو نمکو فیکٹریوں پر چھاپے،پروڈکشن بند کرا دی

  فوڈ اتھارٹی کے دو نمکو فیکٹریوں پر چھاپے،پروڈکشن بند کرا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(اپنے نمائندہ سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نشتر ٹاؤن میں 2نمکو فیکٹریوں پر چھاپے مار کر ناقص انتظامات پائے جانے پر پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ گندے آئل اور ملاوٹی مصالحہ جات سے نمکوتیارکرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی،پروڈکٹس ایریا میں چوہوں اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی،استعمال شدہ آئل کے لئے بائیو ڈیزل کمپنی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ پایا گیا،کارروائی کے دوران پروڈکٹس بغیر لیبلنگ کے موجود پائے گئے،غیر معیاری سٹوریج کی بنا پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی تیاری اور فروخت کیلئے پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد ہر صورت لازم ہے۔، خوراک کی تیاری میں ناقص اجزا کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ صحت بخش اور معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈاتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔