رشوت،مالی ضابطگیوں کا کیس،سابق وزیر حافظ ممتاز اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئے

رشوت،مالی ضابطگیوں کا کیس،سابق وزیر حافظ ممتاز اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(اپنے نمائندہ سے)رشوت لیکر پٹواری بھرتی کرنے اور لوکل گورنمنٹ میں سڑکوں کی تعمیر میں گھپلوں کے الزام میں سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد دو بارہ طلب کرنے پر بھی اینٹی کرپشن پیش نہ ہوئے۔اس سے قبل حافظ ممتاز احمد کو دس مارچ کو طلب کیا گیا تھا۔ان پر فی پٹواری تقریباً 22 لاکھ روپے رشوت لیکر بھرتی کرنے الزام ہے۔ ان پر فیصل آباد میں 32 پٹواریوں کو بھرتی کرنے کا الزام ہے۔حافظ ممتاز احمد پر الزام ہے کہ ان کے حلقے کیلئے ترقیاتی منصوبے 20 کروڑ روپے کے منظور ہوئے تھے۔20 کروڑ میں سے ترقیاتی کام نہیں کروائے گئے مگر سرکاری رقم خرد برد کر لی گئی۔ان پر پختہ سڑک بنانے کیلئے من پسند افراد کو ٹھیکہ دیکر 60 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن نے سرمد ٹھیکیدار لوکل گورنمنٹ، سب انجینئر لوکل گورنمنٹ آصف کو طلب کر لیاہے جبکہ اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز کے دور میں ہونیوالے تمام ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیاہے۔