محکمہ بہبود آبادی کے کنٹری انکیچمنٹ ورکنگ گروپ کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس
لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیر اہتمام کنٹری انگیجمنٹ ورکنگ گروپ کی زیلی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس،مانع حمل کے طریقوں کے استعمال، فیملی پلاننگ سروسز کے متعلق عوام کی آگہی میں میڈیا کا کردار، محکمے کی مانیٹرنگ اور پرفارمینس ایویلیوایشن کے معاملات زیر غور آئے۔ اجلاس میں سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر آزاد جموں کشمیر عطاء اللہ عطاء، ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب ثمن رائے، ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن پنجاب ڈاکٹر نائیلہ ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی کے پی کے، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں کشمیر اور یو این ایف پی اے کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں آبادی اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگہی دینے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں فیملی پلاننگ سروسز کے فروغ کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب ثمن رائے نے مشاورتی اجلاس میں لئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد سے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔