مسلم لیگ ن عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی کی پہچان،زمان نصیب
لاہور(سٹی رپورٹر) صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان نصیب نے کہا ہے مسلم لیگ ن عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی کی پہچان ہے۔ پی ٹی آئی کا بیانئیہ جھوٹ گالم گلوچ اور بازاری زبان ہے۔ میاں محمد نواز شریف کے ویژن نے ہمیشہ ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف دن رات ملکی معیشت کو مسائل سے نکالنے کیلئے محنت کررہے ہیں۔ بیرونی دنیا سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔ دنیا میں پاکستان کا سنجیدہ اور باوقار تشخص اجاگر ہورہا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت ملکی معیشت کو مسائل سے ضرور باہر نکال لائے گی۔ خوشحالی تعمیر و ترقی کے روشن مستقبل کی منزل قریب ہے۔ عوام کا اعتماد اور مینڈیٹ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔ تجربہ کار سیاسی قیادت ملکی معاشی مسائل سے نکلنے کا راستہ ضرور نکالے گی۔ عوام کی دعائیں میاں محمد نواز نواز شریف اور میاں محمد شہبازشریف کے ساتھ ہیں۔ ہم پر امید ہیں پاکستان پھر سے روشن منزل کی جانب گامزن ہے ملکی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والی پی ٹی آئی ہمیشہ ناکام رہے گی۔