چیئرمین الحمراء کی زیر صدارت گورننگ باڈی کا اجلاس
لاہور (فلم رپورٹر) چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ کی زیر صدارت گورننگ باڈی کا 71واں اجلاس منعقد ہوا۔نئے تشکیل پانے والے بورڈ اجلاس کی پہلی ملاقات تھی،تمام ممبران نے اپنا اپنا تعارف کروایا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں نے اجلاس کو ادارہ کی تاریخ، اغراض ومقاصد،مشن،خدمات،آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا۔چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ الحمراء آرٹ کے ذریعے عوام میں سماجی بیدار ی اور شعور پیدا کر رہاہے،تمام ممبران کی ادبی وثقافتی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے سفارشات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں نے اجلاس کو ادارہ کی تاریخ، اغراض ومقاصد،مشن،خدمات،آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء کلچرل کمپلیکس میں ثقافتی سرگرمیوں بڑھائی جائیں گی،بچوں کے لئے پپٹ شو کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔اجلاس میں الحمراء ہر سال بین الاقومی ادبی وثقافتی کانفرنس کا انعقاد کروانے کی تجاویز پیش کی گئی۔اجلاس میں سلیمہ ہاشمی،سہیل وڑائچ،عباس تابش،حماد غزنوی،شاہد محمود ندیم،ساجدہ نڈل،ڈپٹی سیکرٹری صدف فاطمہ، صوفیہ بیدار، قدسیہ رحیم، عمران قریشی،سیف الدین،سمیراجواد،حماد غزنوی و دیگر ممبران نے شرکت کی۔رڈ ممبران نے اجلاس میں اپنی اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا۔