اداکار احسن خان پرندے پالنے کے جنون میں مبتلاہو گئے
لاہور(فلم رپورٹر) نامور اداکار احسن خان پرندے پالنے کے جنون میں مبتلاہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ احسن خان نے مختلف اقسام کے طوے اور دیگر خوبصورت پرندے پال لئے ہیں اوروہ خود ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ احسن خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی اعلیٰ اقسام کے منفرد پرندے پالنا اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت میرے پاس مختلف اقسام کے طوطے اور دیگر پرندے موجود ہیں جن کی میں خود دیکھ بھال کرتا ہوں۔