اداکارہ ثنا ء کی ڈرامہ سیریل قیامت شائقین کو پسند آگئی

  اداکارہ ثنا ء کی ڈرامہ سیریل قیامت شائقین کو پسند آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ثنا فخر کی نئی ڈرامہ سیریل ”قیامت ”کامیابی سے آن ایئر ہے۔ڈرامہ سیریل کی خاص بات یہ ہے اس میں ناظرین ایک بار پھر ثنا فخر اور نیلم منیر کو ساتھ دیکھ رہے ہیں جو اس سے پہلے پروڈیوسر حسن ضیا کی فلم "رانگ نمبر2”میں بھی اکٹھے کام کرچکی ہیں۔ اس پراجیکٹ کوسیونتھ سکائی نے پروڈیوس کیاہے۔جس کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں جب کہ اسے نجی ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے۔ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر علی فیضان ہیں۔”قیامت”کی رائٹر ثروت نذیر ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں احسن خان،امر خان،ہارون شبیر اور صبا فیصل سمیت بہت سے دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ ثنا فخر شوبز کے تمام شعبوں میں نہایت کامیابی سے کام کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت میرے پاس مختلف اقسام کے طوطے اور دیگر پرندے موجود ہیں جن کی میں خود دیکھ بھال کرتا ہوں۔

مزید :

کلچر -