پنجاب کی ثقافت امن و سلامتی کا مظہرہے، نازیہ جبیں
لاہور(فلم رپورٹر) ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں ٗ کا پنجاب ثقافت دیہاڑ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت امن و سلامتی کا مظہر،ترقی و خوشحالی کی علامت ہے،پنجاب کی دھرتی ٗ اس کے باسیوں کی خوش قسمتی و عظمت کا استعارہ ہے۔نازیہ جبیں نے کہا کہ، یہ صوفیاکرام کا فیض ہے، یہ الفت،رحمت،یہ شان،یہ رحمت ہے رب کی ٗ یہ دھرتی پنجاب کی،یہاں کے کھیت کھلیان،ہرخطے کی الگ خوشبو،رنگ نرالے،ہستا بستا گلدستہ ہے،پانچ دریاؤں کی دھرتی،جس کے وارث نے خواب دیکھا،ہیر لکھی اور رانجھے کی بانسری نے لاکھوں دل جیتے۔نازیہ جبیں نے کہا کہ اس خوشی کے دن کے موقع پر محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب نے صوبائی وزیر عامر میر کی قیاد ت اور سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز ملک کی زیر نگرانی ”پنجاب ثقافت دیہاڑ“الحمراء آرٹس کونسل میں منا رہی ہے، جسکو منانے میں پلاک کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
نازیہ جبیں نے کہا کہ اپنے ثقافتی تنو ع میں زبان وادب بھی شامل ہیں ٗ سے وابستگی اور اسکی حفاظت کے لئے کمربستہ ہونا میری خوش قسمتی ہے،پنجاب کی سرزمین روایات، کلچر، فن ثقافت کے بے پناہ خزانوں سے مالا مال ہے۔ پنجاب ثقافت دیہاڑ کی سرگرمیاں پورا دن الحمراء میں جاری رہیں گی۔صوفی، فوک موسیقی، پنجابی تھیٹر، لڈی،کدّا، بھنگڑا،ڈھول پرفارمنس ہینڈی کرافٹ و روایت کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز لگائے جائیں گے۔پنجابی ملبوسات،پگڈی،شلوار قیمض،لاچہ، ودیگر پہناوے زیب تن کئے جائیں گے۔۔نامور گلوکار فضل جٹ، عارف لوہار، سائیں ظہور،شاہد لوہار،جمیل لوہار،صائمہ جہاں و دیگر آرٹسٹ پرفار م کر کے پنجاب ثقافت دیہاڑ کا لطف دوبالا کریں گے۔نوٹ(یہ خبر کل مورخہ 14مارچ کے اخبارمیں شائع ہوگی)۔