سٹیج ڈراموں کا معیار دن بدن کم ہورہا ہے، راشد محمود

  سٹیج ڈراموں کا معیار دن بدن کم ہورہا ہے، راشد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکار راشد محمود نے کہا کہ موجودہ دور کمرشل سٹیج ڈراموں کا معیار دن بدن کم سے کم ہورہا ہے۔اچھا اور معیاری کام ناپید ہوگیا ہے۔ آج تھیٹر میں ہونے والے سٹیج ڈراموں میں ماں، بہن اور بیٹی کے کردار نہ ہونے کے برابر ہیں اور بد قسمتی سے اب ہمیں اچھے رائٹر بھی میسر نہیں۔نئے آنے والے لڑکے خود ہی رائٹر اور ڈائریکٹر بن کر ڈرامے پیش کریں گے تو ڈرامے کا معیار کبھی بہتر نہیں ہو گا۔راشد محمودنے کہا کہ ہم نے سٹیج ڈرامے کے لئے دن رات ایک کیا ہے اور اب اس کی اصلاح کا بیڑا بھی اٹھا رکھا ہے۔،میرے ڈرامے میں لوگوں کو ایک اچھا موضوع ملے گا جس میں اصلاح کے پہلو کے ساتھ کامیڈی بھی شامل ہو گی۔ نہوں نے کہا ہے کہ مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے ایوارڈ دیئے جاتے ہیں مگر سٹیج کی صورتحال ایسی ہے کہ یہاں اس طرح کا کوئی ٹیلنٹ موجود نہیں اور خصوصاً خواتین اداکارائیں اس معاملے میں بالکل بانجھ ہیں۔راشد محمود

مزید :

کلچر -