عباد فاروق کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت آج تک کیلئے ملتوی
لاہور(نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے دوران پولیس گاڑی کی توڑ پھوڑ کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ملزم عباد فاروق کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت آج تک ملتوی کر دی ملزم کی وکیل صدر لاہور بار رانا انتظار نے دلائل دیئے انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ عدالت نے میاں عباد فاروق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ملزم عباد فاروق پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہے ملزم اسلحہ سے لیس نہیں تھا کوئی جرم نہیں کیا ضمانت پر رہائی دی جائے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔